معیاری تعلیم کا فروغ ملک میں ترقی اور خوشحالی کیلئے بنیادی اہمیت رکھتا ہے ، وزیراعظم شوکت عزیز

جمعہ 15 جون 2007 20:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون۔2007ء) وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم کا فروغ ملک میں ترقی اور خوشحالی کیلئے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعے کے روز کیڈٹ کالج حسن ابدال کے بانی پرنسپل ہیر کچکول کو ہلال امتیاز کا اعزاز دینے کی تقریب کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

انہیں یہ ایوارڈ پاکستان میں معیاری تعلیم کیلئے ان کی زندگی بھر کی نمایاں خدمات اور فرض شناسی کے اعتراف میں دیا گیاہے۔ مسٹر ہیر کچکول کا ایوارڈ ان کے پوتے وسیم کچکول نے وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں وصول کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہاکہ معیاری تعلیم کا فروغ ملک میں ترقی و خوشحالی کیلئے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔