سلام فیاض فلسطین کے عبوری وزیراعظم مقرر، تازہ لڑائی میں مزید 21 ہلاک،مرنے والوں میں 17 کا تعلق الفتح، 4 کا حماس سے ہے، حماس کا فیاض سلام فیاض کو عبوری وزیراعظم مقرر کئے جانے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان،حماس کے حامیوں نے صدارتی محل پر بھی قبضہ کر لیا، مغربی کنارے کیلئے دونوں گروپوں میں شدید لڑائی کا سلسلہ جاری۔اپ ڈیٹ

جمعہ 15 جون 2007 20:37

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون۔2007ء) فلسطینی صدر محمود عباس نے سابق وزیر خزانہ سلام فیاض کو عبوری وزیراعظم مقرر کر دیا جبکہ حماس نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ تازہ لڑائی میں 21 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 17 کا تعلق الفتح جبکہ 4 کا حماس سے ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ وہ کسی صورت ہنگامی عبوری حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے اور مسلح جدوجہد کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔

اسرائیل مصر سرحد پر بھی اپوزیشن سنبھالی جائیں گی۔ تازہ ترین صورتحال کے مطابق فلسطین دو حصوں میں تقسیم ہو کر رہ گیا ہے۔ غزہ پر حماس کا قبضہ ہے جبکہ مغربی کنارے پر الفتح کے حامیوں کا کنٹرول ہے۔ حماس نے غزہ میں اپنا قبضہ مزید مستحکم کر لیا ہے صدارتی محل سمیت تمام علاقوں پر حماس کے پرچم لہرا دیئے گئے ہیں اور پورے شہر میں حماس کے حامی بندوقیں اٹھائے اور نقاب پہنے گشت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ادھر امریکہ اور یورپی یونین نے محمود عباس کو ہر قسم کے تعاون کی بھر پور یقین دہانی کرائی ہے جبکہ او آئی سی نے نئے وزیراعظم کے تقرر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مسئلہ حل نہیں ہو گا بلکہ مزید بگڑ جائے گا نئے مقرر کئے جانے والے وزیراعظم امر یکی یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ اور ماہر معاشیات ہیں۔

متعلقہ عنوان :