اداکاری کیساتھ ماڈلنگ کی دنیا میں بھی قسمت آزمانے کیلئے بے چین ہوں ۔امرتاراؤ

ہفتہ 30 جون 2007 12:55

ممبئی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار30 جون 2007) بالی وڈ کی معروف اداکارہ امرتاراؤ نے کہا ہے کہ میں بھارتی فلم انڈسٹری میں خواتین اداکاراؤں کو جگہ بنانے کیلئے سخت محنت کرنی پڑتی ہے کیونکہ بھارتی فلم انڈسٹری میں زیادہ مرد اداکاروں کا ہی راج ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے امرتا راؤنے کہا کہ میں نے فلم ”میں ہوں ناں “سے شہرت حاصل کی ہے اور معیاری فلموں میں اداکاری کرنے کی تلاش میں رہتی ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ میں آج کل زیادہ وقت گھر میں ہی گزاررہی ہوں کیونکہ میں تعداد کو نہیں صرف معیار کو دیکھ کر ہی کام کرونگی۔امرتا راؤ نے کہا کہ میں اداکاری کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ کی دنیا میں بھی اپنی قسمت آزمانے کیلئے خاصی بے چین ہوں۔میرے اندر ایک اچھی ماڈل بننے کی تمام ترخصوصیات موجود ہیں ۔

متعلقہ عنوان :