پیپلز پارٹی اے پی سی میں ہونیوالے تمام فیصلوں کی پابند ہوگی۔ امین فہیم۔۔ مشرف حکومت سے شفاف انتخابات کی امید نہیں‘ زرداری الیکشن سے قبل آکر انتخابی عمل کا حصہ بنیں گے‘ نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 30 جون 2007 13:08

نیویارک(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار30 جون 2007) اتحاد برائے بحالی جمہوریت کے سربراہ مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ مشرف حکومت سے غیر جانبدار اور شفاف انتخابات کی کوئی توقع نہیں‘ پیپلز پارٹی میثاق جمہوریت کے تحت اے پی سی میں ہونیوالے تمام فیصلے ماننے کی پابند ہوگی‘ آصف زرداری الیکشن سے قبل پاکستان آکر انتخابی عمل کا حصہ بنیں گے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے رہنما نے کہا کہ مشرف حکومت سے غیر جانبدار اور شفاف انتخابات کی کوئی توقع نہیں۔

امین فہیم نے کہا کہ انتخابات کے موقع پر آئین کے مطابق نگران حکومت بنانا ہو گی۔ آصف زرداری سے ملاقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری امریکہ میں زیر علاج ہیں اورامید ہے کہ وہ الیکشن سے قبل پاکستان آ کر انتخابی عمل کا حصہ بنیں گے۔اے پی سی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس اتحاد کا حصہ ہے اوراے پی سی میں ہونے والے تمام فیصلوں کی پا بند ہو گی۔