ہمیں قومی معاملات پر ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر سوچنا ہو گا۔ سردار عتیق۔۔مستقبل میں درپیش مسائل اور مشکلات کا مقابلہ کرنے کیلئے قومی معاملات پر ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر سوچنا ہو گا‘ تحریک آزادی اور حصول حق خودارادیت ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے‘حصول منزل تک حق خودارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رہے گی ‘قانون ساز اسمبلی میں بجٹ بحث پر خطاب

ہفتہ 30 جون 2007 18:36

مظفرآباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار30 جون 2007) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف اور ایوان میں بیٹھے تمام اراکین کے شکرکزار ہیں جنہوں نے بجٹ اجلاس میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ ہمیں مستقبل میں درپیش مسائل اور مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لئے قومی معاملات پر ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر سوچنا ہو گا۔

حکومت اور حزب اختلاف جمہوریت کی گاڑی کے دو پہیے ہیں اور یہ دونوں مل کر جمہوری نظام کو کامیاب کر سکتے ہیں۔ ہم جمہوری تنقید اور اختلاف رائے کا احترام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک آزادی اور حصول حق خودارادیت ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حصول منزل تک حق خودارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔ صدر مشرف کی جانب سے تدبر اور فراست کے مظاہرے سے مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے۔

مسئلہ کشمیر علاقائی اور بین الاقوامی مسئلہ ہے۔ بین الاقوامی مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ ہماری حکومت نے ریاست کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ آزاد کشمیر کی 4 نئی عدالتیں قائم کی جا رہی ہیں‘ تحصیل قاضی صاحبان کی 9 مزید آسامیاں تخلیق کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :