تتہ پانی ‘ دو گروپوں کے درمیان تصادم‘ 5 افراد شدید زخمی

اتوار 1 جولائی 2007 12:24

تتہ پانی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار01 جولائی 2007) تتہ پانی میں معمولی تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان تصادم میں پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے پولیس چوکی تتہ پانی نے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق جھگڑا بجلی کے پول نصب کرنے پر ہوا اور مقامی پولیس تتہ پانی کے انچارج آفیسر فاروق ملک نے وقوعہ کی جگہ کا معائنہ کرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزمان محمد خلیل‘ ظہیر احمد اور دیگرنے فوجداری عدالت سے عبوری ضمانتیں قبل از گرفتاری حاصل کرلی ہیں۔

علاقہ کے مقامی وفد جس کی قیادت نمبر دار محمد فاضل کررہے تھے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ برقیات کے متعلقہ ذمہ دار افسران کو خود بجلی کے پولوں کی تنصیب کا معائنہ کرنا چاہئے اور محکمہ برقیات کے کسی اہلکار سے غلطی سرزد ہوئی ہے تو اس کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیکر قرار واقعی سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :