بھارتی حکومت کا سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کیلئے فی کس 10 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان

اتوار 1 جولائی 2007 23:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1جولائی۔2007ء) بھارتی حکومت نے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں جا ں بحق ہونے والے پاکستانیوں کے ورثاء کو فی کس 10 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے، سانحے میں جاں بحق ہونے والے پانچ بچوں کے باپ رانا شوکت کو 45 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ بھارتی سفارت کار سریش ریڈی نے کہا کہ بھارتی حکومت سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کے ورثاء کو 5 جولائی کو معاوضہ ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں جاں بحق ہونے والے 33 پاکستانیوں کے ورثاء کو فی کس 10 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سانحے میں رانا شوکت کے 5 بچے جاں بحق ہوئے جنہیں سب سے زیادہ 45 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ رانا شوکت کو بھارتی ہسپتال سے رخصت ہونے کے وقت 5 لاکھ روپے دیئے گئے تھے اس سے قبل پاکستان اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کو فی کس 5 لاکھ روپے معاوضہ ادا کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :