Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 6جولائی کو دوبارہ لندن جائینگے

پیر 2 جولائی 2007 12:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 2جولائی۔2007ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 6 جولائی کو دوبارہ لندن جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف مزید ثبوت برطانوی حکومت کو فراہم کرنے کے لئے لندن جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ادھر تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے مبینہ طور پر عمران خان کو پیشکش کی ہے کہ اگر وہ الطاف حسین کے خلاف لندن میں کیس نہ لڑیں تو وہ ان کے خلاف عائد ریفرنس واپس لے سکتے ہیں جسے عمران خان نے سختی سے مسترد کردیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات