سپریم کورٹ کا پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون کفیلہ صدیقی کی دوبارہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ پر عدم اطمینان ، سابق وزیر مملکت کو صحت یاب ہونے پر دوبارہ جیل بھیجنے کی ہدایت

منگل 3 جولائی 2007 12:08

سپریم کورٹ کا پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون کفیلہ صدیقی کی دوبارہ پوسٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جولائی۔ 2007ء) سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون کفیلہ صدیقی کی دوبارہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس سلسلے میں مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس جاوید اقبال نے اپنے چیمبر میں مقدمے کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دوبارہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ‌پیش کی گئی جس میں ان کے جسم پر چوٹ کے نشانات دکھائے گئے ہیں۔

تاہم عدالت نے رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں مکمل تحقیقات کی ہدایت کی۔ سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ کیس کے ملزم سابق وزیر مملکت برائے مواصلات شاہد جمیل علیل ہونے کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ انہیں صحت یاب ہونے پر دوبارہ جیل بھیج دیا جائے