پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے قومی ٹیم کی تربیت کیلئے مصری کوچ کی خدمات حاصل کرلیں

منگل 3 جولائی 2007 12:10

اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار03 جولائی 2007) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے قومی ٹیم کی تربیت کیلئے مصری کوچ کی خدمات حاصل کرلیں ۔مصری کوچ نے گذشتہ روز اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپ کا چارج سنبھال لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈبلیو ایف نے قومی ٹیم کی تربیت اور عالمی مقابلوں کی تیاری کیلئے تجربہ کار مصری کوچ کی خدمات حاصل کرلیں ۔

(جاری ہے)

عبدالرحمٰن بطوطی کا تعلق مصر سے ہے اور وہ اولمپک چیمپئین اورورلڈ چیمپئن رہ چکے ہیں ۔

فیڈریشن حکام کے مطابق انہیں 17 سال کا تجربہ حاصل ہے اور اپنے کام میں مہارت رکھتے ہیں ۔ فیڈریشن کے حکام نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان میں ویٹ لفٹنگ کے کھیل میں کھلاڑیوں کی قابلیت کو سراہا اور امید ظاہر کی ہے پاکستان جلد ورلڈ مقابلوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریگا ۔

متعلقہ عنوان :