گلاسکو میں پاکستان اور بھارت کا میچ بارش سے متاثر ہو نے کا خدشہ

منگل 3 جولائی 2007 13:28

گلاسگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جولائی۔ 2007ء) گلاسکو میں پاکستان اور بھارت کے درمیان امدای کر کٹ میچ آج کھیلا جار ہا ہے ۔ برطانیہ بھر میں بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہو نے کا خدشہ ہے ۔ گلاسکو میں میچ کے منتظمین کے مطابق اگر بارش رک گئی تو دونوں ٹیموں کے درمیان بیس بیس اوورز کا میچ ممکن ہو سکے گا ۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم کے کپتان راہول ڈراوڈ نے کہا ہے کہ میچ میں ٹیموں پر دباو اس لیے کم ہو گا کہ دونوں ٹیمیں کچھ عرصے سے مستقل کھیل رہی ہیں ۔ ڈراوڈ نے کہا کہ پاکستان کی بالنگ لائن شعیب اختر اور محمدآصف کی موجودگی میں بہت مضبوط ہے اور انہیں ایک اچھے مقابلے کی توقع ہے ۔پاکستان کے کپتان شعیب ملک نے کہا کہ ان کی ٹیم جیت کے جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی ۔

متعلقہ عنوان :