ملک میں مارشل لاء یا ایمر جنسی سمیت کوئی غیر آئینی کام نہیں ہوگا ۔شیخ رشید احمد۔۔ الیکشن شیڈول کے بعد حکمران جماعت کوجنرل مشرف کے بغیر ہی جلسے کرنے پڑیں گے،وفاقی وزیر ریلوے کا تقریب سے خطاب

منگل جولائی 14:16

راولپنڈی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار03 جولائی 2007) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں مارشل لاء یا ایمر جنسی سمیت کوئی غیر آئینی کام نہیں ہوگا مسلم لیگ ق کو اپنی ٹانگوں پر کھڑی ہونے کی سکت رکھنی ہوگی الیکشن شیڈول کے بعد حکمران جماعت کوجنرل مشرف کے بغیر ہی اپنے جلسے کرنے پڑیں گے صدرمشرف کی وردی بارے میں ابھی تک کوئی فائنل نہیں ہوا اگر صرف قومی اسمبلی توڑی گئی تو الیکشن انتشار کا شکار ہوجائیں گے صوبائی اسمبلیاں بھی ایک ہی وقت تحلیل ہونی چاہیں مشرقی پاکستان میں ہزاروں ہلاکتوں کے باعث انتخاب وقت پر ہوئے تو پاکستان میں بارشیں یا قدرتی آفات الیکشن میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتے سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقات سرد خانے پڑچکی ہے ہمیں تحقیقات یا معاوضے کے حوالے سے باقاعدہ طورپر آگاہ نہیں کیاگیا وہ منگل کو راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر راولپنڈی تا کراچی تیز گام ٹرین میں آٹھ نئی چائنیز کوچز کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے جی ایم آپریشن ریلوے سعید اسد ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ محمد حیات ملک ڈپٹی ڈی ایس سید منور شاہ چیئرمین گرین ٹاسک فورس ڈاکٹر جمال ناصر کے علاوہ ڈویژنل افسران کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فی الحال میں اپنی کوئی نئی سیاسی جماعت نہیں بنارہا بعد کے بارے میں کچھ کہہ نہیں سکتا صدرمملکت جنرل پرویز مشرف وردی کے حوالے سے ایک سوال پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ مشرف وردی حوالے سے ابھی تک کوئی فائنل نہیں ہوا مشرف کی وردی ابھی وردی میں ہی رہے گی شیخ رشید احمد نے کہا کہ قومی الیکشن وقت پر ہونے چاہیں مشرقی پاکستان میں ہزاروں افراد مارے گئے لیکن الیکشن وقت پر ہوئے ہیں پاکستان میں سیلاب یاقدرتی آفات اس الیکشن کے عمل کو نہیں روک سکتیں شیخ رشید احمد نے کہا کہ مارشل لاء یا ایمرجنسی کوئی بھی غیر آئینی کام نہیں ہوگا صدرمشرف کا صوابدیدی اختیار ہے جب مرضی وردی اتاردیں ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکمران جماعت کو اپنی ٹانگوں پر کھڑی ہونے کی سکت ڈالنی ہوگی الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد ہونے والے مسلم لیگ ق کے جلسے صدرمشرف کے بغیر ہی ہونگے انہوں نے کہا کہ جولائی اگست اور ستمبر بہت اہم ہیں بعض نئی چیزیں بھی رونما ہوسکتیں ہیں انہوں نے کہا کہ مشرف اور بے نظیر معاملات ابھی تک ٹریک میں چل رہے ہیں پی پی کی نئی تجویز کو دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر صرف قومی اسمبلی ہی توڑی گئی تو الیکشن انتشار کا شکار ہوجائیں گے صدر جس اسمبلی سے ووٹ لیناچاہیں لے سکتے ہیں لیکن قومی اسمبلی کے ساتھ چاروں صوبائی اسمبلیاں بھی ایک ہی وقت تحلیل کرنی چاہیے سمجھوتہ ایکسپریس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارتی حکومت نے سمجھوتہ ایکسپریس حوالے سے ابھی تک آگاہ نہیں کیا اور نہ ہی متاثرین کو معاوضے دینے حوالے سے بات کی ہے یہ پہلا موقع ہے کہ ہم نے سٹینڈ لیا تو چادثے کی ذمہ داری پاکستان پر نہیں ڈالی گئی شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے کی ہر ٹرین تاخیر کا شکار ہوتی ہے بارشوں کے بعد اس امرپر سخت ایکشن لیں گے انہوں نے کہا کہ 21جولائی کو ماس ٹرانزٹ سٹینڈز کھلے گا جبکہ20 جولائی کو وزیر اعظم شوکت عزیز ای ٹیکنیک کا افتتاح کریں گے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر اضافی پلیٹ فارم کے علاوہ اس کی توسیعی منصوبے کے لیے پچاس لاکھ روپے کی منظوری دیدی گئی ہے وزیر آباد سے لاہورڈبل ٹریک حوالے سے فزبیلیٹی تیار ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ ٹرینیں اگرچہ موسمی حالا ت کی وجہ سے دوسرے ذرائع ٹرانسپورٹ کے مقابلے میں بہتر سروس مہیا کررہے ہیں۔