سینٹ کے براہ راست الیکشن کرانے کی تجویز منظور ہونے سے سینٹ کے الیکشن میں کرپشن کی شکایات ختم ہو جائیں گی ۔مشاہد حسین

منگل 3 جولائی 2007 17:49

اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار03 جولائی 2007) پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اس بات کی ڈیڈ لائن نہیں دی جا سکتی کہ صوبائی خود مختاری کا بل موجودہ اسمبلی سے پاس کرا لیا جائیگا سینٹ کے براہ راست ایکشن کرانے کی تجویز منظور ہونے کے سینٹ کے الیکشن میں کرپشن کی شکایات ختم ہو جائیں گی لندن آل پارٹیز کانفرنس میں اپوزیشن جماعتیں اسمبلیوں سے مستعفی نہیں ہوں گی بے نظیر بھٹو کی طرف سے اے پی سی میں شرکت نہ کرنے سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ اے پی اے کامیاب نہیں ہوں گی اور میثاق جمہوریت ختم ہو چکا ہے انہوں نے یہ بات پل ڈیٹ کے زیر اہتمام وفاق اور صوبائی خودمختاری کے موضوع پر سیمینار سے خطاب اور اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ لندن اے پی سی کی کامیابی کے امکانات کم ہیں کانفرنس کی آفادیت اس سے بھی ختم ہو گئی ہے کہ بے نظیر بھٹو نے شرکت سے انکار کر دیا ہے اپوزیشن اسمبلیوں سے مستعفی نہیں ہو گی اگر ایسا کوئی فیصلہ ہوا تو حکومت کے پاس کئی آپشن موجود ہیں الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے انہوں نے کہا کہ اس بات کی ڈیڈ لائن نہیں دی جا سکتی کہ صوبائی خود مختاری کا بل موجودہ اسمبلی سے پاس کرایا جائے گا یا نہیں وسیم سجاد کمیٹی کی رپورٹ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین پیش کر دیں گے جس کے بعد اسے ترمیمی بل کی صورت میں ایوان میں لایا جائے گا اپوزیشن سے مشاورت کی جائیں گی یہ ایشو کسی ایک جماعت کا نہیں پورے ملک اور تمام سیاسی جماعتوں کا ہے-اس بات کا کریڈٹ حکومت کو جاتا ہے کہ صوبائی خودمختاری کے ایشو کو سامنے لا کر سفارشات تیار کی گئی ہیں سفارشات کی تیاری میں مسلم لیگ نواز اے این پی عود اچکزئی اور نیشنل پارٹی نے اچھی تجاویز دی تھی انہوں نے کہا کہ سینٹ کا الیکشن براہ راست کرانے کی تجویز اچھی ہے اس طرح کرپشن کی شکایات ختم ہو جائیں گی ایڈہاک ازم کی بجائے مستقل اور جمہوری طریقے سے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ بھٹو کو پھانسی ملنے کے بعد سندھ کے خراب حالات کے پیش نظر جو نیجو کو وزیراعظم بنایا گیا بلوچستان میں آپریشن کرنے سے قبل ظفر اللہ جمالی کو وزیراعظم بنایا گیا خواتین حقوق کے بل پر پیپلزپارٹی اور 17ویں ترمیم کے بل پر ایم ایم اے حکومت کا ساتھ دیا صوبائی خودمختاری کا بل اپوزیشن کے تعاون کے بغیر پاس نہیں ہو سکتا مضبوط صوبے مضبوط پاکستان کی علامت ہیں میڈیا کو مکمل آزادی حاصل ہے اور علاقائی زبانوں کے چینلز سے صوبوں میں ہم آہنگی کو فروغ ملے گا-

متعلقہ عنوان :