اکتوبر میں صدارتی انتخابات مکمل ہوا تو قومی الیکشن دسمبر میں ہوسکتے ہیں۔ شیخ رشید

منگل 3 جولائی 2007 17:50

راولپنڈی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار03 جولائی 2007) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر مملکت جنرل پرویزمشرف کا صدارتی انتخاب اکتوبر2007 تک مکمل ہوگیا تو قومی الیکشن دسمبر2007 کو بھی ہوسکتے ہیں وہ منگل کو راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ایک سوال پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں ابھی بھی اس بات پر قائم ہوں کہ صدر مملکت جنرل پرویزمشرف کو اپنی اسمبلیوں سے ووٹ لینا چاہیے انہوں نے کہا کہ صدرمملکت جنرل پرویزمشرف کا امسال اکتوبر میں صدارتی انتخاب مکمل ہوگیا تو دسمبر2007 میں ہی عام انتخابات ہوسکتے ہیں صدارتی انتخاب استحکام پاکستان کی علامت بن کر طلوع ہوگا انہوں نے کہا کہ موجودہ اسمبلیاں اپنا وقت پورا کریں گی۔

متعلقہ عنوان :