Live Updates

الیکشن کمیشن کااجلاس، عمران خان کے خلاف ریفرنس پر نوٹس جاری، 16جولائی کو سماعت کا فیصلہ

منگل 3 جولائی 2007 20:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جولائی۔2007ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی چوہدری امیر حسین کی طرف سے بھجوائے گئے ریفرنس کی 16جولائی کو سماعت کی جائے گی یہ فیصلہ منگل کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ قاضی محمد فاروق نے کی جبکہ الیکشن کمیشن کے اراکین پنجاب ہائی کورٹ کے جسٹس نسیم سکندر، اور سیکرٹری الیکشن کنور دلشاد نے جلاس میں شرکت کی متحدہ قومی موومنٹ اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر شیر افگن خان نیازی کی طرف سے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے خلاف آئین کے آر ٹیکل 63کے تحت ان کی نا اہلی کے لئے سپیکر قومی اسمبلی چوہدری امیر حسین کو دو علیحدہ علیحدہ ریفرنس جمع کر ائے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

اور سپیکر قومی اسمبلی نے دونوں ریفرنس الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوائے تھے منگل کو الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے خلاف ریفرنسوں کی سماعت 16جولائی گیارہ بجے دن شروع کی جائے ۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان اور ریفرنس بھجوانے والوں کو سماعت کے نوٹسز بھی جاری کر دیئے ہیں عمران خان کو ریفرنسز کی کاپیاں بھی بھجوائی گئی ہیں جبکہ ان سے کہا گیا ہے کہ مقررہ تاریخ پر وہ اپنا تحریری بھی جمع کرائیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات