وزیراعظم نے آزاد جموں و کشمیر کونسل کا اجلاس 9 جولائی کو طلب کر لیا

جمعرات 5 جولائی 2007 15:51

اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار05 جولائی 2007) وزیراعظم پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کونسل کے چیئرمین شوکت عزیز آزاد جموں و کشمیر کونسل کا چالیسواں اجلاس 9جولائی بروز پیر وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کا پہلا سیشن آزاد جموں و کشمیر کونسل سیکرٹریٹ میں کونسل کے نائب چیئرمین اور صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین خان کی زیرصدارت 6 جولائی کو ہو گا جس میں مالی سال 2007-08ء کے بجٹ کی تفصیلات پیش کی جائیں گی۔ پہلے سیشن میں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان اور کونسل کے 5 منتخب ممبران شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :