آزاد جموں و کشمیر کونسل کا مالی سال 2007-8کیلئے 4 ارب 44 کروڑ کا بجٹ پیش کر دیا گیا ۔بجٹ میں تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ پنشنوں میں 15.20فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ کلریکل سٹاف کی ترقیاں یکم جولائی 2007ء سے نافذ العمل ہوں گی بجٹ کی منظور ی 9جولائی کو وزیراعظم شوکت عزیز کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں دی جائے گی

جمعہ 6 جولائی 2007 17:57

اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار06 جولائی 2007) آزاد جموں و کشمیر کونسل کا مالی سال 2007-8ء کیلئے 4 ارب 44 کروڑ سے زائد کا بجٹ پیش کر دیا گیا ہے بجٹ میں تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ پنشنوں میں 15.20فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ کلریکل سٹاف کی ترقیاں یکم جولائی 2007ء سے نافذ العمل ہوں گی تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کونسل 40واں اجلاس جمعہ کو کونسل کے وائس چیئرمین صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین کی زیر صدارت کشمیر کونسل میں ہوا اجلاس میں وفاقی وزیربرائے امور کشمیر و شمالی علاقہ جات میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال  وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد ممبران کشمیر کونسل اور امور کشمیر و شمالی علاقہ جات کے وفاقی سیکرٹری رسول بخش مہر سمیت اعلی حکام نے شرکت کی اجلاس میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و شمالی علاقہ جات میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال نے مالی سال 2007-8ء کیلئے 4442.205ملین روپے کا بجٹ پیش کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں پاکستان کے صوبے ہوں یا آزاد کشمیر ہم نے ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے بجٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مالی سال 2007-8 ء کیلئے کشمیر کونسل کے بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کیلئے 1050.000ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 459.085ملین کی رقم رکھی گئی ہے اس میں آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے ٹیکسوں کی مد میں 80فیصد شیئر ہو گا جو 2708.297ملین روپے بنتے ہیں انھوں نے کہا کہ بجٹ میں آزاد جموں و کشمیر کونسل کی جانب سے انکم ٹیکسوں کی مد میں 3500.00ملین روپے کی رقم حاصل ہو گی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشنوں میں 15.20فیصد اضافہ کیا گیا ہے بجٹ میں کلریکل سٹاف کی ترقیاں یکم جولائی 2007ء سے نافذ العمل ہونے کا بھی اعلان کیا گیا ہے انھوں نے بتایا کہ آزاد جموں و کشمیر کونسل کا بجٹ حکومت پاکستان کے بجٹ کی طرز پر بنایا گیا ہے اور تنخواہوں و پنشنوں میں اضافے کیلئے 26.000ملین روپے کی رقم درکار ہو گی انھوں نے کہا کہ کونسل کے بجٹ 2006-7ء میں کونسل کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے 900.000کی رقم رکھی گئی تھی میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کونسل میں شامل وفاقی ممبران نے دیہی علاقوں کیلئے صحت تعلیم پینے کے صاف پانی لنک روڈز کی تعمیر و پلوں کی تعمیرکیلئے 289چھوٹی سکیموں کی مد میں 60.000ملین کی رقم کی نشاندہی کی تھی جس کیلئے بجٹ میں رقم مختص کر دی گئی ہے انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کونسل کے آئندہ مالی سال 2007-8کیلئے پیش کئے جانے والے بجٹ سے آزاد کشمیر میں ترقیاتی کاموں کا مزید ایک جال بچھ جائے گا اور دور دراز کے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو سہولیات پہنچائی جائیں گی انھوں نے کہا کہ 8اکتوبر 2005کے تباہ کن زلزلہ کے بعد آزاد جموں و کشمیر کونسل نے ان تھک محنت سے ٹیکسوں کی مد میں 4.55ملین روپے روپے اکٹھے کئے ہیں جو زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کیلئے خرچ کئے جائیں گے انھوں نے بتایا کہ کونسل نے گزشتہ مالی سال کی نسبت رواں سال 1.3بلین روپے کی اضافی رقم مختلف قسم کے ٹیکسوں سے حاصل کی ہے گزشتہ مالی سال کے بجٹ کا اعادہ کرتے ہوئے انھوں نے بتایا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کونسل نے گزشتہ مالی سال کے دوران3575.499ملین روپے کا ریونیو ٹارگٹ رکھاتھا مگر اس کے برعکس کونسل کو 3798.309ملین روپے کا ریونیو حاصل ہو ا ہے جبکہ اسی طرح انکم ٹیکس ٹارگٹ 2800ملین تھا مگر30.06.2007 تک ہمیں 3400ملین روپے کا ٹیکس حاصل ہوا ہے انھوں نے بتایا کہ کشمیر کونسل کے بجٹ کی منظور ی کیلئے 9جولائی کو وزیراعظم شوکت عزیز جو آزاد جموں و کشمیر کونسل کے چیئرمین بھی ہیں کی سربراہی میں بجٹ اجلاس ہوگاجس میں آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کی منظور ی دی جائے گی �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :