دنیا کے سات عجوبوں میں تاج محل اور دیوار چین سمیت یادگاروں کا انتخاب

اتوار 8 جولائی 2007 11:52

لزبن (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار07 جولائی 2007) دنیا کے سات عجوبوں کے لئے تاج محل اور دیوار چین سمیت یادگاروں کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق پرتگال کے اسٹیڈیم میں ہونے والی شاندار تقریب میں سات عجائبات عالم کا اعلان کیا گیا۔ان میں اردن میں قدیم دارالحکومت کی عمارت پیٹرا، برازیل میں حضرت عیسیٰ کا مجسمہ، پیرو کی قدیم پہاڑی بستیMachu Picchu، میکسیکو کے آثار قدیمہ ayaاورروم کا Colosseum بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوئس گروپ کے تحت سات عجائبات کے ازسرنو انتخاب میں دنیا کے بھر سے دس کروڑ افراد نے آئن لائن یا ایس ایم ایس کے ذریعے حصہ لیا۔ تقریب کی میزبان کا کہنا ہے کہ تاریخ میں آج تک کسی بھی عالمی فیصلے کے لئے لوگوں کی اتنی بڑی تعداد نے حصہ نہیں لیا۔ منتظمین کے مطابق سات عجوبوں کے ازسرنو انتخاب کا ایک مقصد مختلف عالمی ثقافتوں کو اپنی شناخت اجاگر کرنے کے لئے یکساں مواقعے کی فراہمی اور یورپ اور مشرق وسطی سے باہر کے معاشروں کی کامیابیاں اجاگر کرنا ہے۔دوسری جانب تاج محل کا نام سات عجائبات میں شامل کیے جانے پر آگرہ میں لوگوں نے زبردست جشن منایا ۔

متعلقہ عنوان :