بھارت کے سابق وزیراعظم چندرشیکھر چل بسے

اتوار 8 جولائی 2007 11:55

نئی دہلی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار07 جولائی 2007) بھارت کے سابق وزیراعظم چندرشیکھر80برس کی عمر میں چل بسے ، بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے چندرشیکھر کو حقیقی سیکولر رہنما قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم اور سماج وادی جنتا پارٹی کے رہنما کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اورتین ماہ سے نئی دہلی کے اپالو ہسپتال میں زیر علاج تھے، چندر شیکھر کا انتقال اتوار کی صبح پونے نو بجے ہوااور میت گھر پہنچا دی گئی جہاں آخری دیدار کیا جائے گا، چندر چندرشیکھر10نومبر1990سے 21جون1991تک بھارت کے وزیراعظم رہے۔

وہ 1962سے 1967تک راجیا سبھا کے رکن رہے، انہیں غیر معمولی کارکردگی پر 1995میں بہترین پارلیمنٹرین کا اعزاز دیا گیا۔اپنے انتقال کے وقت وہ لوک سبھا کے رکن اور سماج وادی جنتا پارٹی کے رہنما تھے۔ انہوں نے 1977سے اب تک 8بار لوک سبھا کی رکنیت حاصل کی اور وہ اتر پردیش کے علاقے بالیا سے منتخب ہوئے۔وزیراعظم من موہن سنگھ نے چندرشیکھر کو حقیقی سیکولر قوم پرست قرار دیا ہے، اپنے تعزیتی بیان میں من موہن نے کہا کہ عوام کی فلاح اور ملکی ترقی کے لئے آنجہانی رہنما کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :