راولپنڈی کے علاقے رحمن آباد میں گیس دھماکہ‘ خواتین اور بچوں سمیت 8افراد زخمی،دھماکے سے گھر کے شیشے ٹوٹ گئے اور پورا علاقہ لرز اٹھا‘ زخمیوں میں ایک عورت کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

اتوار 8 جولائی 2007 13:24

راولپنڈی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار07 جولائی 2007) راولپنڈی کے علاقے رحمن آباد میں ایک گھر کے اندر گیس دھماکہ‘ تین خواتین اور دو بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے‘ زخمیوں میں ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔ اتوار کے روز صبح کے وقت راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد کی حدود میں رحمن آباد میں موسیٰ ستی نامی شخص کے گھر میں گیس دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین خواتین اور دو بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو فوری طور پر سنٹرل ہسپتال اور ہولی فیملی ہسپتال منتقل کردیا گیا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی گئی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتطامیہ اور پولیس کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور پورے علاقے کو سیل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق علاقے میں گیس لیکج ہورہی تھی مکینوں نے گزشتہ روز محکمہ سوئی گیس کے حکام کو اطلاع کردی تھی لیکن اس پر توجہ نہیں دی گئی۔ اتوار کے روز صبح کے وقت جب موسیٰ ستی کے گھر میں ایک خاتون نے کچن میں آگ جلائی تو زور دار دھماکہ ہوگیا دھماکے سے گھر کے شیشے ٹوٹ گئے اور پورا علاقہ لرز اٹھا پولیس کے مطابق اس دھماکے میں تین خواتین اور دو بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :