عراق کے سنی پارلیمنٹرینز کا امریکی نائب صدر کی مشاورت سے وزیراعظم نوری المالکی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاریاں

اتوار 8 جولائی 2007 15:08

واشنگٹن (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار08 جولائی 2007) عراق کے سنی پارلیمنٹرینز نے امریکی نائب صدر ڈک چینی کی مشاورت سے وزیراعظم نوری المالکی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاریاں شروع کردیں اور امکان ہے کہ تحریک پندرہ جولائی تک پارلیمنٹ میں جمع کرائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایک غیر ملکی ٹی وی چینل کے مطابق عراقی پارلیمنٹرینز کو اس اقدام کیلئے امریکی نائب صدر ڈک چینی کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ پارلیمنٹرین کا منصوبہ ہے کہ وزیراعظم نوری المالکی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد موجودہ کابینہ کے کسی وزیر کو وزیراعظم بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :