لال مسجد آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 25 افراد جاں بحق ‘ 100 سے زائد زخمی ہوئے،پولی کلینک میں 52 زخمی لائے گئے‘ 11دم توڑ گئے‘ سی ڈی اے ہسپتال میں 37 زخمیوں میں سے 6 چل بسے‘ پمز میں 45 زخمی لائے گی 7 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔(اپ ڈیٹ)

اتوار 8 جولائی 2007 16:03

اسلام آباد( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار08 جولائی 2007) لال مسجد آپریشن کے دوران اب تک وفاقی دارالحکومت کے تین ہسپتالوں میں سو سے زائد زخمی لائے گئے ہیں جن میں سے پانچ روز کے دوران 25 زخمی جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پولی کلینک ہسپتال میں 52 زخمی لائے گئے جن میں سے 11 دم توڑ گئے ۔سی ڈی اے ہسپتال میں 37 زخمیوں کو لایا گیا ان میں سے 6 چل بسے جبکہ پمز ہسپتال میں 45 زخمی لائے گئے ان میں سے 7 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہمیں صرف کورڈ مارکیٹ میں قائم سرنڈر پوائنٹ تک جانے کی اجازت دی جاتی ہے اور انہیں لال مسجد سے زخمی یا لاشیں اٹھانے کی اجازت نہیں دی جاتی ۔ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور تمام ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چوبیس گھنٹے ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں چونکہ یہ ایمرجنسی لال مسجد آپریشن کے حوالے سے لگائی گئی ہے اس لئے معمول کے مریضوں اور مقامی لوگوں پر توجہ نہیں دی جارہی جس پر مقامی لوگوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :