Live Updates

صدرمشرف سے ڈیل بے نظیر کی سیاسی خود کشی ہوگی،عمران خان،امین فہیم نے شراکت اقتدار کے لیے صدر سے رابطوں کی افواہوں کو غلط قرار دیدیا

پیر 9 جولائی 2007 14:08

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جولائی۔ 2007ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ صدرمشرف سے ڈیل بے نظیر کی سیاسی خود کشی ہوگی جبکہ مخدوم امین فہیم نے صدر مشرف سے پیپلزپارٹی کی ڈیل خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے لندن اے پی سی کے موقع پر غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو اگر صدرمشرف سے ڈیل کی تو اس سے یہ تاثر ابھرے گا کہ انہوں نے اپنے خلاف کرپشن کے الزامات ختم کرنے کے لیے ڈیل کی انہوں نے کہا کہ ڈیل کرنے سے بے نظیر کا امیج خراب ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں کو صدرمشرف سے کسی قسم کی ڈیل کو قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں سیاسی پارٹی عوام کی سپورٹ حاصل کرسکے گی جس کو صدرجنرل مشرف کا آشیر باد حاصل نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور مذہبی جماعتیں بھی انتہا پسندی کے خلاف ہیں انہوں نے کہا کہ فوجی دور نے حکومت میں انتہا پسندی میں اضافہ ہوا ہے تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ تما م مسائل کا حل صاف وشفاف انتخابات میں پوشیدہ ہے دوسری طرف پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم نے کہا کہ صدر مشرف سے شراکت اقتدار کے لیے رابطوں کی افواہوں کو غلط قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی صدرمشرف سے کسی قسم کی ڈیل نہیں کررہی اور جمہوریت وعدلیہ کی آزادی اور73 کے آئین کی بحالی کے لیے ہرممکن کوشش کررہی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات