پشاو ر، الیکشن ٹریبونل نے مہمندایجنسی سے ہونے کامیاب ہونے والے سینیٹرحافظ رشیداحمد کے خلاف دائرالیکشن پٹیشن خارج کردی

پیر جولائی 17:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جولائی۔ 2007ء) پشاو ر ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے مہمندایجنسی سے ہونے کامیاب ہونے والے سینیٹرحافظ رشیداحمد کے خلاف دائرالیکشن پٹیشن خارج کردی ۔

(جاری ہے)

پیرکے روز الیکشن ٹریبونل کے جسٹس اعجازالحسن نے محمدایوب خان کی جانب سے دائر الیکشن پٹیشن کی سماعت کی جس میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ مہمند ایجنسی سے نومنتخب سینیٹر حافظ رشیداحمد کی عمر تیس سال سے کم ہے جبکہ قانون کے مطابق سینٹ کی رکنیت کے لئے تیس سال عمر ہونا لازمی ہے انہوں نے مزید موقف اختیارکیا ہے کہ نومنتخب سینٹرنے جعلی شناختی کارڈبنا کراس کے ذریعے سینٹ کے الیکشن میں حصہ لیا ہے ۔

عدالت عالیہ نے الیکشن پٹیشن کی سماعت کرتے ہوئے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پر پٹیشن خارج کرتے ہوئے سینیٹرکی کامیابی کودرست قراردیا۔

متعلقہ عنوان :