آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کل باغ میں نالہ ماہل پر پل کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔پل کی تعمیر پر ساڑھے 12کروڑ روپے کی لاگت آئے گی‘ اس منصوبے کو دو سال کی مختصر مدت میں مکمل کیا جائے گا

منگل 10 جولائی 2007 12:29

باغ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار10 جولائی 2007) آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کل جمعرات کے روز باغ کے نواحی علاقے پدر کے مقام پر نالہ ماہل پر پل کا سنگ بنیاد رکھیں گے‘ اس پل کی تعمیر پر ساڑھے 15 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی اور یہ دو سال میں مکمل کیا جائے گا‘ نالہ ماہل پر پل نہ ہونے کی وجہ سے شمالی باغ کی بیس ہزار سے زائد آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا تھا‘ اس نالے سے اب تک سینکڑوں لوگ ہلاک ہوچکے ہیں‘ بارش کے موسم میں شمالی باغ کا رابطہ دیگر حصوں سے کٹ جاتا تھا‘ نالہ ماہل پر پل کی تعمیر اس علاقے کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا جس کو آزاد کشمیر کے وزیر تعمیرات عامہ کرنل (ر) راجہ محمد نسیم خان نے پورا کردیا ہے‘ انتخابی مہم کے دوران کرنل نسیم نے نالہ ماہل پر پل کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا جس کو آج انہوں نے پورا کردیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم کانفرنس وسطی باغ کے صدر راجہ سعید انقلابی‘ راجہ حبیب کشمیری‘ حافظ سردار خورشید اور دیگر رہنماؤں نے پدر کے مقام پر نالہ ماہل پر آر سی سی پل کی تعمیر پر آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار عتیق احمد خان اور وزیر تعمیرات عامہ کرنل (ر) راجہ محمد نسیم خان کو مبارکباد پیش کی ہے اور ان کا شکریہ ادا کیا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر نے شمالی باغ کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ منظور کرکے اس علاقے کے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نالہ ماہل پر پل کی تعمیر کے حوالے سے ہر حکومت نے وعدہ کیا لیکن اس پر عمل نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران کرنل (ر) راجہ محمد نسیم خان نے اس پل کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا جس کو انہوں نے آج پورا کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :