بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے جموں وکشمیر کا دورہ ملتوی کردیا

منگل 10 جولائی 2007 15:16

نئی دہلی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار10 جولائی 2007) بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے سابق وزیراعظم چندر شیکھر کے انتقال پر سوگ کے باعث جموں وکشمیر کا دورہ ملتوی کردیا بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے سابق وزیراعظم چندر شیکھر کے انتقال کے باعث جموں و کشمیر کا دورہ ملتوی کردیا تاریخ کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

من موہن سنگھ کو جموں وکشمیر کے دورے کے موقع پر جموں یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈگری دینے کا پروگرام تھا۔ اس کے علاوہ من موہن سنگھ نے جگتی میں کشمیری مہاجرین کے لئے کوارٹرز بنانے کے منصوبے کا افتتاح بھی کرنا تھا۔

متعلقہ عنوان :