وزیر اعلی نے راولپنڈی کے لیے قومی اسمبلی کے ٹکٹ جاری کردیے،شیخ رشید حلقہ55 اور56 دونوں سے الیکشن لڑیں گے،اعجاز الحق ڈراپ،این اے54سے بشارت راجہ کو ٹکٹ مل گیا

ہفتہ جولائی 15:12

راولپنڈی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار14جولائی 2007) وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی نے آئندہ قومی الیکشن کے لیے ضلع راولپنڈی کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کو ٹکٹ جاری کردیے ہیں شیخ رشید احمد حلقہ این اے56 ،55 سے الیکشن لڑیں گے محمد اعجازالحق کوڈراب کرکے محمد بشارت راجہ کو این اے54 سے لایا جارہا ہے جبکہ غلام سرور خان کا ٹکٹ چوہدری کامران اسلم سے تنازعہ کرکے باعث روک لیا گیا ہے گزشتہ روز پنجاب ہاؤس میں وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ قومی الیکشن میں ضلع راولپنڈی کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے ٹکٹوں کی منظوری بھی دی گئی ہے جس کے مطابق ٹکٹوں کی منظوری بھی دی گئی ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ق کے پلیٹ فارم سے آئندہ قومی الیکشن کے لیے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد حلقہ این اے کے لیے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد حلقہ این اے55 اور56 سے امیدوار ہونگے واضح رہے کہ حلقہ این اے56 سے راحت مسعود قدوسی بھی اپنے آپ کو امیدوار ظاہر کررہے تھے تاہم وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی نے انہیں ڈراپ کردیاہے حلقہ این اے64 سے سابق صدر پاکستان جنرل ضیاء الحق کے بیٹے وفاقی وزیر مذہبی امور محمد اعجازالحق کو بھی حکمران جماعت کے پلیٹ فارم سے ڈراپ کرکے ان کی جگہ حالیہ وزیر قانون بلدیات وپارلیمانی امور محمد بشارت راجہ کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے حلقہ این اے53 سے حالیہ وفاقی وزیر محنت وافرادی قوت غلام سرور خان کا ٹکٹ پنجاب کے ریونیو سیکرٹری چوہدری کامران اسلم سے جاری تنازع کی وجہ سے روک لیا گیا ہے ذرائع کے مطابق اس وقت چوہدری کامران اسلم گروپ غلام سرور خان گروپ پر حاوی پایا جارہا ہے حلقہ این اے48 سے حاجی نواز کھوکھر کے بیٹے بیرسٹر نواز این اے50 سے جاوید اقبال ستی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے اسی طرح پی پی 13 سے چوہدری محمد عدنان پی پی 12 سے زوہیب آفریدی پی پی 11 سے راجہ راشد حفیظ کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔