چیف الیکشن کمشنر کا محترمہ بے نظیر بھٹو کو خط۔۔۔۔کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں میں ناموں کے اندراج کے طریقے سے آگاہ کیا

ہفتہ 14 جولائی 2007 17:42

اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار14جولائی 2007) چیف الیکشن کمشنر نے محترمہ بے نظیر بھٹو کو ایک خط کے ذریعے کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کی تیاری کے طریقہ کا ر سے آگاہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈمحمد فاروق نے پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کو خط کے ذریعے آگاہ کیا کہ انتخابی فہرستوں میں ناموں کے اندراج کا عمل تین مراحل میں مکمل ہوتا ہے ۔اس سے قبل پی پی کی جانب سے دو کروڑ ووٹرز کے ناموں کا اندرا ج نہ ہونے کامعاملہ اٹھایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :