برطانیہ نے امریکا سے کنارہ کشی کے تاثر کو مسترد کردیا، واشنگٹن کی مدد سے دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کا اعلان

اتوار 15 جولائی 2007 13:09

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 15 جولائی 2007) برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ ملی بنڈ نے کہاہے کہ گورڈن براؤن کی وزارت عظمیٰ کے دور میں امریکا برطانیہ کا اہم اتحادی رہے گا۔

(جاری ہے)

برطانوی وزیرخارجہ نے ایک مضمون میں اس تاثر کو رد کیا کہ امریکی صدر بش کی پالیسی کی وجہ سے لندن واشنگٹن سے کنارہ کشی کررہاہے۔ انہوں نے مزید لکھاہے کہ امریکا امیر ملک اور فوجی لحاظ سے ایک بڑی طاقت ہے کوئی بھی چیز لندن واشنگٹن تعلقات کو ختم نہیں کرسکتی۔ ڈیوڈ نے کہاکہ امریکی اتحاد سے دنیا سے غربت، دہشت گردی ختم کرکے اسے پرامن بنائیں گے۔