ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا کوئی امکان نہیں الیکشن بروقت ہوں گے ۔ وزیر خارجہ ۔۔ عالمی حالات کے مطابق بے وقوفی کا مظاہرہ کرتے تو ہمارا حشر بھی عراق اور افغانستان جیسا ہوتا جلسہ سے خطاب

پیر 16 جولائی 2007 15:31

چونیاں ( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار16 جولائی2007) وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہاہے کہ ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا کوئی امکان نہیں الیکشن بروقت ہوں گے عالمی حالات کے مطابق بے وقوفی کا مظاہرہ کرتے تو ہمار حشر بھی عراق اور افغانستان جیسا ہوتا ۔ پیر کو یہاں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی ملکی وقار پر سودا نہیں کیا صدر جنرل پرویز مشرف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کررہا ہے اور پاکستان اب بھی نازک دور سے گزر رہا ہے ہمیں ہر فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا کوئی امکان نہیں ہے الیکشن بروقت ہوں گے عالمی حالات کے مطابق بیوقوفی کا مظاہرہ کرتے تو ہمارا حشر بھی عراق اور افغانستان جیسا ہوتا سپرطاقتوں کے آگے جھکنے کی بجائے باوقار اور عزت کے ساتھ جینا چاہتے ہیں بیرونی ممالک میں سیروتفریح کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کی بہتری کیلئے جاتا ہوں ۔

(جاری ہے)

جب میں وزیر خارجہ بنا تو پاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہا تھا ہمیں جوش کے ساتھ ہوش سے کام لینا تھا اور میں نے ہر فیصلہ ملکی مفاد میں کیا سیاسی پریشر کے باوجود ہم کسی کے سامنے جھکے نہیں اور ایران سے گیس کے منصوبہ کو ختم کرنے کیلئے اس کا ساتھ چھوڑنے کیلئے عالمی دنیا کا دباؤ تھا لیکن صدر جنرل پرویز مشرف نے دو ٹوک الفاظ میں اس کی مخالفت کی اور ہماری کامیاب خارجہ پالیسی کی وجہ سے ملک عراق صومالیہ اور افغانستان بننے سے بچ گیا ملک ترقی کی منازل طے کر رہا تھا اور ملک کا وقار دنیا میں بہتر ہوا ہے اور اپوزیشن لال مسجد آپریشن میں ہلاکتوں کے حوالے سے غلط فہمیاں پیدا کرنے سے باز رہے انہوں نے خود کش حملوں میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امن و امان کے قیام کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی اور میں نے الیکشن میں حلقہ کی عوام اور ضلع قصور کی عوام سے وعدے پورے کردیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :