Live Updates

سوات، کوہستان میں اے این پی کو زبردست دھچکا، سینکڑوں افراد پاکستان تحریک انصاف میں شامل

بدھ 18 جولائی 2007 18:09

سوات (اردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین18 جولائی2007) سوات کوہستان میں عوامی نیشنل پارٹی کو زبردست دھچکا‘سینکڑوں افراد کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان ‘ دیگر سیاسی جماعتوں کو خیرباد کہتے ہوئے علاقے کے سیاسی خاندانوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا‘ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات کے صدر علی خان نے اپنے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ ضلع سوات کے کوہستانی علاقہ جات اتروڑ کالام اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا‘ انہوں نے مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب کئے‘ اس موقع پر اتروڑ کے امیر اللہ ‘ کریم اللہ‘ حبیب رسول‘ افضل‘ عبدالرزاق‘ بہادر شاہ‘ شعیب خان‘ محمد رفیق‘ قیوم خان‘ صالح رحمان‘ محمد امین‘ حضرت یوسف‘ شیر مالک‘ محمد یونس‘ محمد یعقوب‘ حکیم خان‘ فتح خان‘ پردول خان‘ حسن خان‘ فضل کریم‘ محمد کریم‘ محمد دیدار‘ احسان الحق ‘سیف الملک‘ خان بہادر‘ سید ملوک‘ فقیر گل‘ جنت گل‘ دیدار گل‘ اور سید عمر وغیرہ نے اے این پی سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا اور عمران خان کے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا‘ اس موقع پر تحریک انصاف کے ضلعی صدر علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی منشور اور عمران خان کا پروگرام عوامی مفادات پر مبنی ہے ‘ عوام عمران خان سے والہانہ محبت رکھتے ہیں اور انشاء اللہ مستقبل پاکستان تحریک انصاف کا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات