Live Updates

چیف جسٹس کی بحالی پر بنچ ، بار اور پوری قوم خصوصاًچیف جسٹس کومبارک باد پیش کرتا ہوں، عمران خان

جمعہ 20 جولائی 2007 20:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جولائی۔2007ء) پاکستان تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان افتخارمحمدچودھری بنام صدر پاکستان کے تاریخی مقدمے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے بنچ،بار،پوری قوم اور چیف جسٹس آف پاکستان کوخصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

بیرو ن ملک موجود تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات زاہدحسین مہمند سے ٹیلی فونک بات چیت میں حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اخلاقی جرات کامظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہو جائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات