پاکستان میں الیکشن کے نتیجے میں آنیوالی تبدیل سے مسلم کانفرنس پر اثر نہیں پڑیگا‘ قائمقام وزیراعظم آزاد کشمیر

اتوار 22 جولائی 2007 18:24

کوٹلی (ٍٍاردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین22 جولائی2007) آزاد جموں وکشمیر کے قائم مقام وزیراعظم ملک محمد نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کے انتخابات کے نتیجہ میں جو بھی تبدیلی آئے مسلم کانفرنس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی بحالی عدالتی فیصلہ ہے جسے تسلیم کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے ایک ارب چوبیس کروڑ روپے کی لاگت سے محکمہ برقیات آزاد کشمیر کا انفراسٹرکچر درست کیا جائے گا جبکہ دندل سرہوٹہ تھیلر اور تتہ پانی کی سڑکوں کو پختہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ محکمہ برقیات نے ساڑھے تین ارب گیارہ کروڑ کا ریونیو دیا جو کہ ٹارگٹ سے زیادہ ہے اگلے سال کا ٹارگٹ پانچ ارب کیا گیا انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے لئے ان علاقوں میں بجلی کے نظام کی بہتری کیلئے چار نئے گرڈ سٹیشن بنائیں گے جبکہ 33 کے وی کے گرڈ سیشنز کو کے وی 32 کیا جاےء گا انہوں نے کہا کہ اس وقت محکمہ تعلیم کے 48 یونین کونسلز میں گرلز سکول دینے کی منظوری دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کرکے ووٹ حاصل کئے ہیں آزاد کشمیر کے اندر تعمیر و ترقی ہماری کامیابی کا پہلا نشان ہے جس سے بعض مخالفین جلتے ہیں مسلم کانفرنس نے ہر دور میں بے شمار تعمیر و ترقی کے کام سرانجام دیئے ہیں۔