Live Updates

رکن قومی اسمبلی عمران خان کے خلاف ریفرنس کی سماعت 25کی بجائے 26جولائی کو ہوگی ، ترجمان الیکشن کمیشن

پیر 23 جولائی 2007 22:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2007ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے رکن قومی اسمبلی عمران خان کے خلاف ریفرنس کی سماعت25جولائی کی بجائے 26جولائی کو کرے گا پیر کوالیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایاکہ عمران خان کے وکیل حامد خان ایڈووکیٹ نے کمیشن سے درخواست کی ہے کہ ان کے موکل پچیس جولائی کو تاخیر سے لندن سے وطن واپس پہنچیں گے اور وہ تحریری بیان اور وکالت کے کاغذات پر دستخط نہیں کرسکیں گے اس لیے ریفرنس کی سماعت پچیس جولائی سے چوبیس جولائی تک ملتوی کی جائے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید بتایاکہ چیف الیکشن کمشنر نے یہ درخواست منظور کرلی ہے لہذا اب اس مقدمہ کی سماعت 26جولائی کو ہوگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات