دنیا کے سستے ترین لیپ ٹاپس کی پیداوار شروع، اکتوبر تک مارکیٹ میں دستیاب ہونگے

بدھ 25 جولائی 2007 12:27

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2007ء) دنیا کے سستے ترین لیپ ٹاپس کی پیداوار شروع کردی گئی ہے جبکہ اکتوبر تک مارکیٹ میں دستیاب ہونگے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک لیپ ٹاپ فی بچہ نامی تنظیم کے سربراہ والٹر بینڈر نے بتایا کہ پانچ برس قبل جس سو ڈالر فی لیپ ٹاپ کا خیال پہلی مرتبہ منظر عام پر آیا تھا اس کی باقاعدہ پیداوار جلد ہی شروع ہونے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیداوار شروع کرنے کے لیے اسے کم سے کم تیس لاکھ لیپ ٹاپ تیار کرنے کے آرڈر درکار ہیں۔

(جاری ہے)

والٹر بینڈر نے مزید کہا کہ ترقی پزیر ممالک کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر بنائے جانے والے اس لیپ ٹاپ کی پہلی کھیپ اس سال اکتوبر تک بچوں کے ہاتھوں میں پہنچ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ کچھ سوفٹ وئر بنانے کا کام باقی ہے لیکن ہارڈ وئر کی پیداوار شروع ہونا ہمارے لیے ایک بڑا قدم ہے۔

تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں اب تک کن ممالک سے لیپ ٹاپ تیار کرنے کے آرڈر ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ لیپ ٹاپ بنانے کا نہیں بلکہ تعلیم کو عام کرنے کا منصوبہ ہے۔دنیا کے سستے ترین لاکھوں لیپ ٹاپ کی باقاعدہ پیداوار کے لیے مختلف ہارڈ وئر بنانے والی کمپنیوں کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ اس کے پرزے بنانا شروع کر دیں۔

متعلقہ عنوان :