Live Updates

عمران خان کے خلاف نااہلی ریفرنس کی سماعت روزانہ ہونی چاہیے ۔ فاروق ستار

جمعرات 26 جولائی 2007 14:06

اسلام آباد ( ٍاردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین26 جولائی2007) ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر فاروق ستار نے کہاہے کہ ہم نے ٹھوس شواہد اور دستاویزات کی بنیاد پر عمران خان کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کیا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اس ریفرنس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہو تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوسکے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف ریفرنس کی سماعت ملتوی ہونے کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے عمران خان کی نااہلی کے حوالے سے جو ریفرنس میں لکھا ہے اس کا اعتراف عمران خان نے خود بھی جواب دعوی میں کیا ہے انہوں نے اس سے انکار نہیں کیا عمران خان نے خود ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ آئین کے آرٹیکل 63.62 پر پورا نہیں اترتے انہوں نے کہا کہ ہم نے ریفرنس کے ساتھ تمام دستاویزی ثبوت لگائے ہیں اس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہونی چاہیے اس کیلئے تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات