Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی سٹیئرنگ کمیٹی کا 2روزہ اجلاس کل ہوگا

جمعہ 27 جولائی 2007 11:23

اسلام آباد (ٍٍاردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین27 جولائی2007) پاکستان تحریک انصاف کی سٹیئرنگ کمیٹی کا دو روزہ اجلاس آج 28 جولائی ہفتہ کو شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سٹیئرنگ کمیٹی کا دور روزہ اجلاس آج 28جولائی بروز ہفتہ پارٹی کے سنٹرل سیکرٹریٹ میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کریں گے اجلاس میں موجودہ اہم قومی اور بدلتی ہوئی صورتحال‘ پارٹی امور‘ تحریک انصاف کے نئے منشور‘ آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے انتخابی پالیسیاں‘ امیدواروں کیلئے پارٹی ٹکٹ کے فیصلے‘ انتخابی مہم‘ ممبر شپ مہم اور سیاسی اتحاد اور دیگر اہم ملکی اور غیر ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات