Live Updates

امریکہ دہشتگردی نہیں اسلام کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے، عمران خان،اسلام آباد بم دھماکہ افسوسناک ہے، فوج اقتدار سے الگ نہ ہوئی تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں، نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال

جمعہ 27 جولائی 2007 20:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جولائی۔2007ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ کی جنگ دہشتگردی کیخلاف نہیں اسلام کیخلاف ہے، اسلام آباد بم دھماکہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام مسائل کا حل صرف یہی ہے کہ حکومت امریکی احکامات کو ماننا چھوڑ دے اور ملک کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کئے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ دہشتگردی کیخلاف کیسی جنگ ہے جس میں اپنے ہی فوجی، پولیس اہلکار اور شہری جاں بحق ہو رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارے تمام مسائل اسی صورت میں حل ہوں گے جب ملک میں حقیقی جمہوریت ہو گی حقیقی جمہوریت ہی سے ہم بہتر انداز میں امریکی دباؤ کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکہ دہشتگردی کے نام پر ہمیں بہت نقصان پہنچا رہا ہے فوج اقتدار سے الگ ہو کر بیرکوں میں واپس نہ گئی تو اس سے ملک کو مزید نقصان ہو گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات