بجٹ سیشن کے دوران فرائض انجام دینے والوں کو اعزازیہ دیاجائے گا۔ پیکرقومی اسمبلی

منگل 31 جولائی 2007 14:32

اسلام آباد(ٍٍاردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین31 جولائی2007) سپیکر قومی اسمبلی چوہدری امیر حسین نے کہا ہے کہ بجٹ سیشن کے دوران جتنے بھی سرکاری ملازمین نے فرائض سرانجام دیے ان کواعزازیہ دیا جائے گا جن اداروں کے پاس پیسے نہیں ان کے متعلق وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر شیر افگن نیازی وزیر اعظم کو خط لکھ کراس امر کو یقینی بنائیں منگل کو قومی اسمبلی میں ایم ایم اے کے ڈاکٹر فرید احمدپراچہ نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ پی ٹی وی پولیس اور دیگر اداروں کے افراد نے بجٹ پیش کے دوران فرائض سرانجام دیے ان کو ابھی تک اعزازیہ نہیں دیا گیا جس پروزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر شیر افگن نیازی نے کہا کہ پی ٹی وی کے ایم ڈی کو کہا ہے کہ بجٹ سیشن کے دوران ڈیوٹی دینے والے ملازمین کو خصوصی اعزازیہ دیا جائے گا جس کے جواب میں پی ٹی وی کے ایم ڈی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس نہیں وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ وہ اس حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھونگا کہ وہ پی ٹی وی کے ایم ڈی اور سپیشل برانچ کے انچارج کو ہدایات جاری کریں۔

متعلقہ عنوان :