Live Updates

الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہلی کے ریفرنس کی سماعت آج پھر ہورہی ہے ، ریفرنس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں قائم تین رکنی ٹربیونل کرے گا

بدھ 1 اگست 2007 12:03

اسلامآباد (اردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین01 اگست2007) الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہلی کے ریفرنس کی سماعت آج پھر ہورہی ہے ۔ اس سے پہلے عمران خان کے خلاف ریفرنس کی سماعت چھبیس جولائی کو ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جواب داخل کراتے ہوئے موٴقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن کمیشن کو ریفرنس کی سماعت کا اختیار نہیں ہے ۔ جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر جسٹس ( ر ) قاضی محمد فاروق کی سربراہی میں قائم تین رکنی ٹربیونل نے سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی تھی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات