پاکستان میں2010میںآ ئی ٹی انڈسٹری کا حجم10بلین ڈالر ہوجائے گا۔ یوسف حسین ۔۔ انٹرنیشنل لیول کا سی ای او فورم کراچی میں10اگست کو ہوگا‘آئی ٹی کی دنیا میں پاکستان پہلے 50ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا‘آئی ٹی میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے جاب پورٹل قائم کیا جارہا ہے ‘غیر ملکی آئی ٹی کمپنیوں کوپاکستانی کے آئی ٹی پروفیشنلز کے ڈیٹا بنک تک رسائی حاصل ہوگی

بدھ 1 اگست 2007 19:00

اسلام آباد(ٍٍاردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین01 اگست 2007) پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر یوسف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں2010میںآ ئی ٹی انڈسٹری کا حجم10بلین ڈالر ہوجائے گا،آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کیلئے بین الاقوامی کمپنیوں سے معاہدے کئے جارہے ہیں، آئی ٹی کے فروغ کیلئے کراچی میں انٹرنیشنل لیول کاسی ای او فورم منعقد کیا جارہا ہے جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ آئی ٹی ماہرین شرکت کررہے ہیں،یہ سی ای او فورم ایکسپو سنٹر کراچی میں 10اگست کو ہوگا،اس بات کا انکشاف پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر یوسف حسین نے ایک پریس کانفرنس میں کیا ،انہوں نے حکومت آئی ٹی کے فروغ کیلئے سنجیدہ ہے ،حکومت نے اگلے چند سالوں میں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کو جو اہداف دیئے ہیں ،ا نہیں مقررہ وقت سے قبل مکمل کرلیا جائے گا،سی ای او فورم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہایوسف حسین نے کہا سی ای او فور م کا مقصد پاکستان میں سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ،غیر ملکی کمپنیو ں اور لوکل کمپنیوں میں روابط پیدا کرنا اور سرمایہ کاری کیلئے سازگار مواقعوں کی فراہمی اور پاکستان کا سافٹ امیج قائم کرنا ہے ، اس فورم سے وینچر کیپٹلسٹ میں بھی اضافہ یقینی ہوگا،ہماری کوشش ہوگی کہ آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے انٹرنیشنل لیول کے ایونٹس مستقبل میں ہوتے رہیں تاکہ پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری تیزی سے ترقی کرسکے ،یوسف حسین نے کہا سی ای او فور م میں ٹیکساس کے سابق سیکرٹری سٹیٹ جعفرے ایس کانر، وینچر پارٹنر مائیک ہوجز،مینٹر گرافکس کارپوریشن کے صدر گریگورے ہنکلے، گلوبل مڈ مارکیٹ بزنس کے نائب صدر پیٹر تسارک ، فش اینڈرچررڈسن کے اٹارنی ارتھر اینڈرسن، گلف اینڈ پاکستان کے ایم ڈی سام الکحرات،یوکے اینڈ آئرلینڈ کے ایریا وائس پریذیڈنٹ کرس آرمیٹیج،ایل ایم کے ریسورسز کے صدر عاطف رئیس خان،کیپٹیل ایڈوائزر کے فاروق احمد، کنکورڈیا وینچر کے نعیم ظفر خاص طور پر شرکت کریں گے،ان کی شرکت سے بین الاقوامی اور لوکل انڈسٹریوں میں ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہوگی اور سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا،یوسف حسین نے بتایا اے ٹی کرنے رپورٹ کے مطابق پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مارکیٹ پوٹینشل کی وجہ سے دنیا کے پہلے 50ممالک میں آچکا ہے جبکہ شمالی ایشیا میں پاکستان 20سرفہرست ممالک کی لسٹ میں شامل ہے ،یہ پاکستان تاریخ میں پہلی بار ہے کہ پاکستان آئی ٹی سیکٹر میں تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے اور آئی ٹی انڈسٹری کے حجم میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،اے ٹی کرنے A.T. Kearneyشکاگو کی ریسرچ کمپنی ہے ،جس نے یہ اعدادو شمار حال ہی میں جاری کئے ہیں،رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آئی ٹی کا سیکٹر تیزی سے ترقی کررہا ہے ، اس سیکٹر کے بعض شعبوں خاص طور پر تعلیم اور لوگوں کی سکلز بھارت کے آئی ٹی سیکٹر کے برابر ہیں،یوسف حسین نے بتایا پاکستان میں 60کے قریب انٹرنیشنل آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیاں کام کررہی ہیں،جس سے روزگار اور سرمایہ کار ی کے مواقع پیدا ہورہے ہیں،نئے سال میں پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ 116ملین ڈالر متوقع ہے، آئی ٹی کے شعبہ میں روزگارمیں اضافہ کیلئے جاب پورٹل بنایا جارہا ہے ، تاکہ پاکستانی نوجوانوں کو بین الاقوامی کمپنیوں میں روزگار کے مواقع مل سکیں کیونکہ 500سے زائد کمپنیاں آن لائن جاب کے مواقع فراہم کرتی ہیں،انہوں نے کہا اس جاب پورٹل کی وجہ سے لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے اورآئی ٹی کے سیکٹر کو فروغ ملے گا،اس جاب پورٹل کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں آئی ٹی سے وابستہ پاکستانی پروفیشنلز کے ڈیٹا بنک تک رسائی ہوگی جس سے نوجوانوں کو روزگار میں فراہمی میں آسانی ہوگی، یوسف حسین نے بتایاپاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ آئی ٹی کے فروغ کیلئے کام کررہا ہے ، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے اہداف میں پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کا فروغ ہے اس میں سافٹ ویئر ، سروسز، ہارڈ ویئر اور کال سنٹرز شامل ہیں،انہوں نے بتایارواں سال میں پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ ایک بلین ڈالر ہے انہوں نے کہا پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کیلئے کمپنیوں کی مختلف شعبوں میں رہنمائی کرتا ہے ، ان میں ہیومن کیپیٹل، آفس سپیس، مارکیٹنگ، کمپنی کیپٹل ڈویلپمنٹ، ٹیلی کام بینڈوتھ، انڈسٹری فنانس، پبلک پالیسی اور سٹریٹجی اینڈ ریسرچ کے شعبے شامل ہیں�

(جاری ہے)