Live Updates

پاکستان تحریک انصاف سرحد نے آئندہ عام انتخابات کیلئے باقاعدہ مہم کا آغاز کردیا

بدھ 1 اگست 2007 19:04

پشاور(ٍٍاردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین01 اگست 2007) پاکستان تحریک انصاف صوبہ سرحد نے آئندہ عام انتخابات کیلئے باقاعدہ مہم شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں پہلا جلسہ آج بروز جمعرات شام چھ بجے حلقہ پی ایف ون دلہ ذاک روڈکے علاقہ آفریدی کلے بالمقابل مومین ٹاؤن میں منعقد ہو گا جس سے پی ایف ون کیلئے تحریک انصاف کے متوقع امیدوار زاہد حسین مہمند سمیت دیگر صوبائی و ضلعی قیادت خطاب کریگی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف سرحد کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آج بروز جمعرات شام چھ بجے دلہ ذاک روڈ کے علاقہ آفریدی کلے بالمقابل مومین ٹاؤن میں تحریک انصاف ٹاؤن ون کے صدر مکرم خان آفریدی کے حجرے میں ایک جلسہء عام منعقد کیا جائیگا جس سے تحریک انصاف سرحد سے پی ایف ون کیلئے متوقع امیدوار زاہد حسین مہمند سمیت دیگر صوبائی وضلعی قائدین خطاب کرینگے۔پارٹی کی جانب سے تمام کارکنان اور عوام الناس کو جلسے میں شرکت کی دعو ت دی گئی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات