جاوید ہاشمی کی رہائی کا فیصلہ خوش آئند ہے‘ سیاسی کارکنوں کو حوصلہ ملے گا۔ رضا ربانی

جمعہ 3 اگست 2007 15:03

اسلام آباد (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03 اگست 2007) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف رضا ربانی نے کہا ہے کہ مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائی کا فیصلہ خوش آئند ہے اس فیصلے سے عدلیہ نے مکمل آزاد ہونے کا ثبوت دیا ہے وہ لمبی قید کے بعد سریم کورٹ کے ذریعے رہا ہوئے ان پر من گھڑت مقدمات بنائے گئے تھے‘ ان مقدمات کا مقصد اپوزیشن پر دباؤ ڈالنا تھا‘ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تمام سیاسی کارکنوں کو حوصلہ ملے گا اور یہ سول سوسائٹی کیلئے خوش آئند بات ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ایک نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رضا ربانی نے کہا کہ مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائی کا فیصلہ خوش آئند ہے سپریم کورٹ نے ایک بار پھر تاریخی فیصلہ دے کر قوم کی امیدوں کو حوصلہ دیا ہے اس فیصلے سے ملک کی عدلیہ نے اپنے آپ کو مکمل آزاد ثابت کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی پر من گھڑت مقدمات بنائے گئے تھے جن کا مقصد تمام اپوزیشن پر دباؤ ڈالنا تھا رضا ربانی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے تمام سیاسی کارکنوں اور سول سوسائٹی کے حوصلے بلند ہوےء ہیں اور لوگوں کا عدلیہ پر اعتماد بحال ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی نے لمبی قید کاٹ کر جمہوریت کے لئے جو قربانی دی وہ قابل تعریف ہے اس سے سیاسی کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اب ملک میں جمہوریت کیلئے کی جانے والی کوششیں مزید تیز ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :