امریکی ایوان نمائندگان نے 40 ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ 459.6 بلین ڈالرز کے دفاعی بجٹ کی منظوری دیدی

اتوار 5 اگست 2007 12:18

واشنگٹن (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05 اگست 2007) امریکی ایوان نمائندگان نے چالیس ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ 469.6 بلین ڈالر کے دفاعی بجٹ کی کثرت رائے سے منظوری دیدی۔ 395 اراکین نے حمایت جبکہ 13 نے مخالفت میں رائے دی۔

(جاری ہے)

بجٹ میں نیشنل گارڈز‘ ریزرو فورسز اور نئے بھرتی ہونیوالے 12ہزار فوجیوں اور میرینز کیلئے بھی اضافی رقم مختص کی گئی ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایوان نمائندگان نے اتوار کے روز چالیس ارب ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 469.6 بلین ڈالر کے دفاعی بجٹ کی کثرت رائے سے منظوری دیدی ہے۔ 395 اراکین نے حق میں ووٹ دیا جبکہ 13نے مخالفت میں رائے دی۔ بجٹ میں نیشنل گارڈز اور ریزرو فورسز کیلئے آلات کی فراہمی اور ملٹری ہاؤسنگ کیلئے اضافی رقم مختص کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :