Live Updates

70ملین ڈالر کی خا طر اپنے شہری ہلا ک کئے جا رہے ہیں،فو ج کو شہر یوں سے لڑانے کی سا زش قومی خود کشی ہو گی،عمران خان

پیر 6 اگست 2007 18:55

فیصل آ باد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اگست۔2007ء ) تحر یک انصا ف کے چیئر مین عمران خا ن نے کہا ہے کہ 70ملین ڈالر کی خا طر اپنے شہری ہلا ک کئے جا رہے ہیں۔فو ج کو شہر یوں سے لڑانے کی سا زش کے خطر ناک نتا ئج بر آ مد ہو نگے۔یہ قو م کی خو د کشی ہو گی۔مختلف ٹو لیوں کے صدارتی ووٹ سے کا میا بی خو ش فہمی ہو گی۔سپر یم کو رٹ اکیلی نہیں وکلاء کمیو نٹی اسکے ہمراہ ہے۔

لبرل اور انتہا پسندوں میں تقسیم سے الجزا ئر بنانے کی سا زش کی جا رہی ہے۔امریکی حالیہ شرائط میں سیکو لر تعلیمی اداروں کا قیام بھی شامل ہے۔گز شتہ روز ڈسٹرکٹ با رایسو سی ایشن کے ارکا ن کے اجتما ع سے خطاب کر تے ہو ئے انہوں نے کہا اب 24 فیصد امریکی شہری بھی صدر بش کے سا تھ نہیں ۔ نو کریا ں ،ہسپتال،ہا ؤ سنگ سکیمیں اور تمام تر سہو لتیں ملک میں صرف ایک طبقے کو حا صل ہیں۔

(جاری ہے)

جو عوام کے ٹیکسوں پر عیا شی کر رہا ہے۔کر پٹ ما فیا ڈا کو اقتدار کے ایوانوں میں پہنچے ہو ئے ہیں۔وکلا ء نے ملک کو لیڈرشپ دی ۔ اب پاکستان غلام نہیں رہے گا۔جا وید ہا شمی کو ایک لیٹردکھانے پر اٹھا رہ سال کی سزا دی گئی ۔ جبکہ انڈیا سے مدد مانگنے والے الطا ف حسین کے خلا ف کوئی ایکشن نہیں ہوا۔اس پر 234مقد مات قا ئم ہیں ۔کینیڈاکی عدالت نے اسے دہشتگرد قرار دے دیا ہے یہاں اسکے ہا ئی کمشنر نے ایم کیو ایم کے وزراء سے ملنے سے انکا ر کر دیا ہے۔

13فیصد ووٹ بنک کے عوض انہیں 50فیصد وزا رتیں دی گئی ہیں ۔بینظیر بھٹو نے مشر ف کے ہا تھ مضبو ط کرتے ہوئے ڈاکٹر قدیر خان کو امریکہ کے حوالے کرنے کی با ت کر کے ظلم کیا ہے۔سا نحہ جا معہ حضصہ شرمناک باب ہے۔با وردی مشر ف کی کا میابی کی بات کرنے والوں کو اپنی کر پشن بچانے کی فکر ہے۔ایجنسیوں کی مداخلت کے بغیر وہ یونین نا ظم بھی نہیں بن سکتے۔بینظیر بھٹو مشر ف سے ڈیل کر کے غداری نہ کریں۔

عمران خان کے ہمراہ مر کزی سیکرٹر ی امین ذکی ،ڈپٹی سیکر ٹری ایڈ مر ل،جا وید ،صدر پنجا ب احسن رشید ،سیئر نا ئب صدر طارق فاروق ،سابق سینیئر طا رق چو ہدری ،ضلعی صدر سجاد حیدر خان ، جنرل سیکرٹری عبد الر شید چغتائی ، سہیل ارشاد ، فر خ گلزار اعوان اور مصطفی پاشا بھی تھے۔بعد ازاں عمران خان جلوس کی شکل میں کچہری بازار،چو ک گھنٹہ گھر اور دوسرے بازاروں میں گئے۔تا جروں اور دوسرے شہریوں نے ان پر پھو لوں کی پتیا ں نچھا ور کیں۔اس مو قع پر بینڈ با جے اور ڈھول کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات