گزشتہ تین سالوں کے دور ا ن پاکستان میں 528غیر ملکی ڈرگ اسمگلرز گرفتار کئے گئے، غوث بخش مہر

پیر 6 اگست 2007 18:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اگست۔2007ء ) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دور ا ن پاکستان میں 528غیر ملکی ڈرگ اسمگلرز گرفتار کئے گئے جن سے بھاری مقدار میں ہیروئن، حشیش اور افیون بر آمد کی گئی پیر کو وفقہ سوالات کے دور ان شبیر احمد خان کے سوال کے تحریری جواب میں وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات غوث بخش مہر نے ایوان کو بتایا کہ 2004ء میں 219غیر ملکی ڈرگ اسمگلر ز گرفتار کئے گئے جن کے قبضے سے 476کلو ہیروئن، دو کلو افیون اور ایک کلو سے زائد حشیش برآمد ہوئی 2005ء میں 146غیر ملکی ڈرگ اسمگلرز گرفتار کئے گئے جن کے قبضے سے 201کلو ہیروئن اور 3109کلو حشیش بر آمد ہوئی جبکہ سال 2006ء میں 163غیر ملکی ڈرگ اسمگلرز گرفتار کئے گئے جن کے قبضے سے 259کلو ہیروئن 92کلو حشیش اور 20کلو افیون برآمد ہوئی وفاقی وزیر نے ایوان کوبتایا کہ ان غیر ملکی ڈرگ اسمگلروں کو جو سزائیں دی گئی ہیں ان کی تفصیلات قومی اسمبلی کی لائبریری میں موجود ہیں ۔

متعلقہ عنوان :