افغانستان کی خواتین کی فٹبال ٹیم اگلے ہفتے پاکستان پہنچے گی

منگل 7 اگست 2007 11:36

اسلام آباد (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07 اگست 2007) افغانستان کی خواتین کی فٹبال ٹیم پاکستان کے دورے پر آئندہ ہفتے پہنچے گی۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کی خواتین کی فٹبال ٹیم پہلے غیر ملکی دورے پر آئندہ ہفتے پاکستان پہنچے گی۔

(جاری ہے)

ٹیم پاکستان میں 16اگست سے شروع ہونے والی قومی چیمپیئن شپ میں حصہ لے گی۔ واضح رہے کہ قومی چیمپیئن شپ میں مقامی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں لیکن افغانستان کی خواتین کی فٹبال ٹیم کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے۔