قومی اسمبلی وقفہ سوالات ،فارماسیوٹیکل ریسرچ پر 10.88ملین روپے خرچ کیے گئے، ہسپتالوں میں ادویات موجود ہیں غریبوں کا تمام علاج مفت ہوتا ہے، وزیرصحت

بدھ 15 اگست 2007 22:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست۔ 2007ء) قومی اسمبلی کااجلاس بدھ کے روز پانچ بجکر بیس منٹ پر ڈپٹی سپیکر کی صدارت میں تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا وقفہ سوالات سے قبل لیاقت بلوچ کے کہنے پرصاحبزادہ فتح اللہ خان کیلئے دعا مغفرت و فاتحہ خوانی کی گئی، وقفہ سوالات کے دوران عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ بیرون ممالک میں ہمارے سفارت خانے کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے بتایا جائے آبرو ریزی کے بارے میں پاکستانی کو کتنی سزا ہوتی ہے وزیرمملکت خسرو بختیار نے کہاکہ 21جون کو سزا سنائی گئی تھی 2015کو پوری ہو گی دوسرے پاکستانی کی سزا2010ء کو پوری ہو گی تیسرے پاکستان کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے آئرلینڈ اور بیشتر ممالک اس وقت اطلاع دیتے ہیں جب ان سے رابطہ کیا جائے ان افراد نے پاکستانی مشنز کو اپنا نام پتہ اور ڈومیسائل نہیں دیئے ۔

(جاری ہے)

ناہید خان نے پوائنٹ آف آرڈر پر کہاکہ پاکستان میں آئے دن بم دھماکے ہورہے ہیں ان کی رپورٹ پیش نہیں کی جاتی سترہ جولائی کو خوفناک حادثہ ہوا ہمارے کیمپ کے اندر بم بلاسٹ ہوا پیپلزپارٹی کے 9کارکن شہید اور بہت سارے شدید زخمی ہو گئے حکومت نے مہینہ گزرنے کے باوجود رپورٹ نہیں دی بند کمروں میں اجلاس اور جھنڈے لہرائے جاتے ہیں حکومت ناکام ہو چکی ہے ہمیں رپورٹ کا بتایا جائے کہ کیا رپورٹ ہے اور کتنے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

پی پی پی کی مسز یاسمین رحمن نے کہاکہ پرائیویٹ اور گورنمنٹ سیکٹرمیں معذور افراد کی کم تعداد ہے اس کی کیا وجہ ہے لوگ کم ہیں یا لوگوں کو حق نہیں مل رہا ہے، زبیدہ جلال وفاقی وزیر سپیشل ایجوکیشن نے جواب میں کہاکہ دو فیصد کوٹہ مقرر ہے ہم نے منسٹری آف لاء کو بھیجا ہے عملدرآمد کے سلسلے میں ہم نے لکھا ہے اس کی جلدمنظوری ہو جائے گی کیبنٹ سے منظور ہو کر سمری اسمبلی میں آئے گی تو ہم اس پر کام کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے خدا بخش نظامانی نے کہاکہ ہمیں بتایاکہ جائے کہ سندھ میں کوٹہ کم کیوں رکھا ہے زبیدہ جلال نے بتایاکہ معذور کوٹہ پر عملدرآمد کیلئے ہمیں پاس قانون نہیں تھا اب جیسے یہ مسئلہ حل ہو جائے گا بہتری آئے گی مخصوص کوٹہ نہیں ہے پاکستان میں ہر جگہ دو فیصد کوٹہ ہے نظامانی نے کہاکہ پنجاب اور سرحد کے مقابلے میں سندھ میں کم بھرتی کیوں ہوئی ہے رضا کارانہ طورپر کچھ بھرتیاں کررہے ہیں اور کچھ نہیں کررہے ہیں فاٹا کا اس میں ذکر نہیں تو کیا وجہ ہے ناردرن ایریا اور فاٹا وفاقی حکومت میں آتے ہیں اگر وہ بھرتیاں کریں تو کوئی امر مانع نہیں ہے مہرین انور راجہ رکن پی پی پی نے پوچھا کہ معذور کوٹہ میں خواتین کتنی ہیں اور بھرتی کا کیا طریقہ کار ہے اگرپلان ہے تو ٹھیک ورنہ پلان بنالیں متعلقہ وزیرنے نمبر نہ ہونے کے حوالے سے اگلے دن جواب کا کہا انہوں نے کہاکہ ایمپلائمنٹ کے لیے جانے والے کامعائنہ کرکے اسے سرٹیفیکیٹ دیا جاتا ہے معذور افراد بغیر کوٹہ کے بھی درخواست دے سکتے ہیں ڈاکٹر فرید پراچہ نے کہاکہ معذور لوگوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے دو فیصد کوٹہ نائب قاصد تک محدود ہے یا دیگر آسامیوں پر بھی لاگوہوتا ہے سیدہ فرحانہ خالد بنوری نے ضمنی سوال میں کہاکہ فارماسوٹیکل ریسرچ پر کوئی رقم خرچ ہوئی ہے اگر ہوئی ہے تو کتنی، نہیں تو کیا وجہ ہے وزیرصحت نے جواب میں کہاکہ اس وقت تک 10.88ملین روپے خرچ کیے گئے ہیں ہم نے ریسرچ کا کلچربنانا ہے پورا بورڈ بنایا ہے صابراعوان نے ضمنی سوال کیا کہ غریب لوگوں کے علاج کے سلسلے میں درمیان میں فنڈز ختم ہو جاتے ہیں وزیرنے جواب دیا کہ ہسپتالوں میں ادویات موجود ہیں غریبوں کا تمام علاج مفت ہوتا ہے اتنی رقوم ہمارے پاس ہیں ۔

شگفتہ جمالی نے کہاکہ وفاقی حکومت کے انڈرصوبوں میں جتنے ہسپتال ہیں ان میں ادویات کے حوالے سے چیک اینڈ بیلنس کا سلسلہ ہے کہ نہیں، نمرہ ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کو ادویات نہیں ملتی ہیں سرکاری دوائیوں کی چیکنگ کی جائے وزیر صحت نے جواب میں کہاکہ حکومت بھرپور طریقے سے کوشاں ہے جامشورو نمرہ ہسپتال میں معاملات کا پتہ کرکے بتادوں گا فوزیہ وہاب نے ضمنی سوال میں کہاکہ ریلوے کی زمین لیز پر کتنے عرصے کیلئے اور کن کن کمپنیوں کو دی گئی رضا ہراج نے جواب میں کہاکہ ریلوے کی زمین کو بیچا نہیں جاتا بلکہ لیز پر دیا جاتا ہے جو دس سال سے لیکر سو سال تک بھی ہوتی ہے یہ زمین پرانحصارکیا جاتا ہے حیدرآباد میں زمینوں کے بیچنے کے حوالے سے رضا ہراج نے کہاکہ اس کی ڈیٹیل میرے پاس موجود نہیں ہے ناہید خان نے ضمنی سوال میں کہاکہ کس کس کمپنی کو کتنی زمین بیچی یا لیز پر دی گئی ہے تفصیل بتائی جائے رضا ہراج نے سوال کے جواب کیلئے وقت مانگ لیا ۔

نیئر بخاری نے وزیر ریلوے سے سوال میں کہاکہ ایک ارب سے زیادہ کی زمین بیچی گئی اس کا کیا طریقہ کار رکھا گیا یہ ایوان کو تفصیل سے بتایا جائے کہ اس قومی اثاثے کی سکرونٹی ہونی چاہیے وزیرمملکت نے کہاکہ اس معاملے کو سٹینڈنگ کمیٹی میں لیجایا جائے۔مہرین انور راجہ نے ضمنی سوال کیا کہ نیپرا کے حوالے کہ کے ایس سی جب پرائیویٹ ادارہ ہے تو حکومت اسے کیوں سبسڈی دیتی ہے وزیرنے کہاکہ سبسڈی اس لیے دے رہے ہیں کہ کنزیومر کو سستی بجلی دی جائے اپوزیشن اراکین نے وزیر کی توجہ فیڈر نہ ملنے اور وولٹیج کی کمی اور لوڈشیڈنگ کی طرف دلائی وزیرپانی و بجلی نے کہاکہ کراچی میں تین پلانٹ بندہیں میں مانتا ہوں کہ کراچی میں بہت مسائل ہیں اس لیے اراکین چیمبر میں آئیں مسائل حل کردوں گا حنیف عباسی رکن ایم ایم اے نے کہاکہ کیا کالجز میں صرف اسلام آباد کے رہائشی فیڈرل کالجز میں داخلہ لے سکتے ہیں کیا مری اور راولپنڈی کے بچے داخلہ نہیں لے سکتے میرٹ پر اترنے والے، وزیرتعلیم نے جواب میں کہاکہ کالجز میں ترجیح اسلام آبادکو دی جاتی ہے اس کے بعد بچ جائیں تو دیگر کودیا جاتا ہے بلقیس سیف نے کہاکہ بلوچستان میں600افراد غائب ہیں وزیرداخلہ نوٹس لیں وزیرنے کہاکہ تحریری طور پر مجھے دیا جائے لیاقت بلوچ نے تحریک پیش کی کہ کراچی سیلاب کے حوالے سے آپ کی اجازت سے ایوان میں بحث کی جائے اس دوران دیگر معاملات کو ساکن کردیا جائے ایوان کی رائے سے تحریک بحث کیلئے منظوری کرلی گئی پیرفضل علی شاہ نے کہاکہ ہمارے علاقے میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے رپورٹ منگوائی جائے سپیکر نے رپورٹ کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :