Live Updates

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی‘ 3کشمیری شہید‘ درجنوں گرفتار

جمعرات اگست 11:18

سرینگر (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین16 اگست 2007) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران تین کشمیریوں کو شہید اور درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ میں 17 ویں راشٹریہ رائفلز سے وابستہ سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے میں کریک ڈاؤن کے دوران محمد یوسف نامی شخص کے گھر پر دھاوا بول دیا اور ایک نوجوان الیاس عالم کو گرفتار لرلیا جسے تھوڑی دور لے جا کر گولی مار کر شہید کردیا گیا۔

بعد ازاں بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ نوجوان نے گاڑی سے چھلانگ لگا دی جس پر سکیورٹی فورسز کو گولی چلانا پڑی جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔ راجوری کے علاقے میں بھارتی فوج نے کریک ڈاؤن کے دوران لشکر طیبہ کے ایک کمانڈر سمیت گیارہ نوجوانون کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا کہ یہ عسکریت پسند فوج پر حملوں میں ملوث تھے بھارتی فوج نے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں ہتھیار اور ستر ہزار کی کرنسی بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بارہ مولہ کے علاقے میں بھارتی فوج نے دو نوجوانوں کو شہید کردیا اور الزام عائد کیا کہ ان کا تعلق حزب المجاہدین سے ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کو علاقے میں مجاہدین کی موجودگی کی خبر ملی جس پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں دو مجاہد شہید اور تین بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔ ادھر سرینگر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران سترہ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
تنازعہ مقبوضہ کشمیر کی بھڑکتی ہوئی آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات