Live Updates

مسئلہ کشمیر کا کوئی ایسا حل نہیں ہے جو تینوں فریقوں کیلئے قابل قبول ہو .خورشید قصوری

جمعہ اگست 12:19

لندن (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین17 اگست 2007) پاکستان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا ایسا کوئی حل نہیں ہے جو تینوں فریقوں کیلئے قابل قبول ہوسکے -برطانوی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکالنے کیلئے تینوں فریقوں پاکستان‘بھارت اور کشمیریوں کو ایک دوسرے کیلئے لچک کا مظاہرہ کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا کوئی ایسا حل نہیں ہے جو تینوں فریقوں کیلئے قابل قبول ہو گا بلکہ موجودہ صورتحال میں اس دیرینہ مسئلے کا ایک ایسا حل آنے کی امید ہے جو نہ بھارت نہ بھارت اور نہ ہی کشمیریوں کی اکثریت کیلئے پسندیدہ ہو گا انہوں نے کہا کہ اگر مسئلہ کشمیر کا ایسا حل نہیں نکالا جا سکا تو پھر یہ مسئلہ کبھی حل نہیں ہو گا انہوں نے کہاکہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر صرف اپنی طرف سے بے جا لچک کا مظاہرہ نہیں کرے گا بلکہ اس کیلئے ضروری ہے کہ تینوں فریقین لچک دکھائیں تاکہ ایا ایسا حل نکالا جا سکے جو موجودہ صورتحال کو سلجھا سکے-
تنازعہ مقبوضہ کشمیر کی بھڑکتی ہوئی آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات